پاکستان

کراچی :پرانا گولیمارمیں پولیس، رینجرز، اینٹی نارکوٹکس فورس کا مشترکہ گرینڈ آپریشن، متعدد افراد گرفتار

پے در پے آپریشن کے بعد سے منشیات فروشی پر قابو پا لیا گیا، مذکورہ علاقے سے منشیات کے خاتمے تک کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ایس ایس پی

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پولیس، رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے درجن سے زائد مشتبہ افراد کو تحویل میں لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ اسلحہ، منشیات برآمدگی سمیت گٹکا اور ماوے کا کارخانہ بھی پکڑا گیا ہے۔

عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ پے در پے آپریشن کے بعد سے منشیات فروشی پر قابو پا لیا گیا، مذکورہ علاقے سے منشیات کے خاتمے تک کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خیبرپختونخوا میں بانی پی ٹی آئی سمیت بڑے بڑے سیاستدان الیکشن کمیشن کے نادہندگان میں شامل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل 11 جنوری تک روک دیا

جس انداز سے شاہ محمود قریشی کو پولیس کی گاڑی میں دھکیلا گیا وہ قابل مذمت ہے، رضا ربانی