جماعت اسلامی بھرپور طریقےسے الیکشن میں حصہ لے گی، حافظ نعیم الرحمٰن
جماعت اسلامی غریبوں کے حق کی آواز اٹھانے والی جماعت ہے، کسی جماعت نے ابھی تک انتخابی منشور پیش نہیں کیا، امیر جماعت اسلامی کراچی
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں جمہوریت کاراگ الاپتی ہیں، جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لےگی۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی میں جمہوریت ہے، خاندان کی سیاست نہیں ہوتی، جماعت اسلامی لیڈکرےگی تو کراچی لیڈکرےگا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی غریبوں کے حق کی آواز اٹھانے والی جماعت ہے، کسی جماعت نے ابھی تک انتخابی منشور پیش نہیں کیا، جماعت اسلامی انتخابی منشور سب سے پہلے پیش کرنے والی پہلی جماعت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 دسمبر سے اب تک سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سےامیدواروں کا انتخاب ہوچکا ہے۔