پاکستان

کراچی: ناردرن بائی پاس پر آئل ٹینکر الٹنے سے 40 ہزار لیٹر خام تیل سڑک پر بہہ گیا

سڑک عبور کرنے والی خاتون کے اچانک سامنے آجانے اور اسے بچانے کی کوشش کے دوران حادثہ رونما ہوا، ڈرائیور

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر خام تیل لے جانے والا ٹینکر الٹ گیا، حادثے کے باعث 40 ہزار لیٹر خام تیل سڑک پر بہہ گیا۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق کراچی ناردرن بائی پاس سے گزرنے والا خام تیل سے بھرا ٹینکر اچانک توازن بگڑ جانے کے باعث سڑک پر الٹ گیا، حادثے کے باعث ٹینکر سے تیل کا رساؤ ہوا اور 40 ہزار لیٹر سے زائد خام تیل سڑک اور متصل علاقے میں پھیل گیا۔

واقعے کے بعد پولیس، رینجزر، ریسکیو اور علاقہ مکین جائے حادثے پر پہنچ گئے، پولیس نے ممکنہ خدشات کے پیش نظر مرکزی شاہراہ کو کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے بند کر دیا۔

آئل ٹینکر کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اچانک سڑک عبور کرنے والی خاتون کے سامنے آجانے اور اسے بچانے کی کوشش کے دوران حادثہ رونما ہوا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ آئل ٹینکر حب پارکو سے آئل بھروا کر ملتان جارہا تھا، متاثرہ ٹینکر کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کو کلیئر کرادیا ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

میلبرن ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل ختم، آسٹریلیا کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز

امریکا: سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے پرائمری الیکشن کی اجازت دے دی