پاکستان

انسداد پولیو کے خلاف جھوٹی خبروں کا خاتمہ ضروری ہے، انوار الحق کاکڑ

پولیو کے قطروں سے متعلق ہمیں حقیقت کا ادراک ہوناچاہیے، انسداد پولیو کے لیے معاونت پر تمام اداروں کا مشکور ہوں، نگران وزیر اعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کے خلاف جھوٹی خبروں کا خاتمہ ضروری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیو سے متعلق قومی علما کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیو کو غیر شرعی کہنے والے بدبخت ہیں، علمائےکرام ان بدبختوں کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑے ہوں ، انسداد پولیو کے خلاف جھوٹی خبروں کا خاتمہ ضروری ہے، مسلمان معقولیت پر یقین رکھتے ہیں، پولیو کے قطروں سے متعلق ہمیں حقیقت کا ادراک ہوناچاہیے، انسداد پولیو کے لیے معاونت پر تمام اداروں کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن و حدیث ہماری بہترین رہنمائی کا ذریعہ ہیں، قرآن و سنت کی روشنی میں ہم نے اجتماعی فیصلےکرنے ہیں، اجتماعی مسائل پر امت کا اجتماع خوش آئند ہے، غزہ میں ظلم و بربریت انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

لاہور: باغبانپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، سابقہ بیوی سمیت 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزم ہلاک

میلبرن ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل ختم، آسٹریلیا کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز

بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراض پر سماعت، فیصلہ محفوظ