پاکستان

خانیوال: شدید دھند کے باعث بس اور ٹریلر میں تصادم، 11 افراد زخمی

حادثے میں بس میں سوار 11 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع

صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے جمس آباد کے قریب دھند کے باعث بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، ضلع خانیوال کے علاقے جمس آباد میں دھند کے باعث بس اور ٹریلر میں تصادم ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں بس میں سوار 11 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں جی ٹی روڈ پر شدید دھند کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی تھیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 33 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پنجاب میں دھند کی صورتحال

۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صبح سے پنجاب کے میدانی علاقے غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں ہیں، بہاولپور ، آئندہ ہفتے بھی ساہیوال،اوکاڑہ،قصور ،لاہور ،سیالکوٹ،نارروال اور گجرانوالہ کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے

جہلم: شدید دھند کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 33 افراد زخمی

پیپلزپارٹی عوام میں لاڈلہ بننا چاہتی ہے، بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں، ناصر حسین شاہ

سال 2023 میں ہم سے بچھڑنے والی نامور شوبز شخصیات