پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا محکمہ ثقافت کو تاریخی مقامات کی بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

عدالت نے تاریخی عمارتوں کی فہرست نوٹیفیکیشن کے ساتھ طلب کرلی اور بھنبھور سمیت 10 تاریخی مقامات پر انفارمیشن ڈیسک بنانے کا حکم دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کے تاریخی مقامات کی بحالی اور تشہیر کے لیےکمیٹی تشکیل دینےکا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس صلاح الدین پہنور نے محکمہ ثقافت کو اہم احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکھر، حیدر آباد، شکار پور کے کلاک ٹاور کو بحال کیا جائے۔

اسی طرح تاریخی مقامات کی بحالی اور تشہیر کے لیےکمیٹی تشکیل دینےکا حکم دے دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اپنی تجاویز دے کہ کیسے غیر ملکی سیاحوں کو کس طرح سہولیات دی جائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ٹورگائیڈ بھرتی کر کے انہیں 3 ماہ میں تربیت دی جائے، مزید حکم دیا کہموہن جوڈارو، کوٹ ڈیجی، بھنبھور، روہڑی ہلز سے متعلق معلومات کی فراہمی کے جدید طریقے اپنائے جائیں۔

عدالت نے سکھر ،حیدر آباد ،شکار پور کے کلاک ٹاور بحال کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ کلاک ٹاورز کے ارد گرد کوئی انکروچمنٹ ہے، تو دو ماہ میں ختم کرائی جائے۔

عدالت نے تاریخی عمارتوں کی فہرست نوٹیفیکیشن کے ساتھ طلب کرلی اور بھنبھور سمیت 10 تاریخی مقامات پر انفارمیشن ڈیسک بنانے کا حکم دیا۔

پیپلزپارٹی عوام میں لاڈلہ بننا چاہتی ہے، بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں، ناصر حسین شاہ

بلوچستان مارچ اور لاپتا افراد کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم