حیرت انگیز

2023 میں دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں کونسا خاندان سرفہرست رہا؟

5 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ والمارٹ کے وارثوں کے علاوہ کوئی اور خاندان دنیا کا امیر ترین خاندان بنا۔

ابوظہبی کے حکمران خاندان نے دولت مندی میں دنیا کے تمام خاندانوں کو پیچھے چھوڑ دیا، یو اے ای کا حکمران خاندان النہیان 305 ارب ڈالرز کے ساتھ سرفہرست رہا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’بلومبرگ‘ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سرفہرست 25 امیر ترین خاندانوں میں ابوظہبی کا حکمران خاندان امریکا کے والٹن خاندان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا امیر ترین خاندان بن گیا ہے۔

5 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ والمارٹ کے وارثوں کے علاوہ کوئی اور خاندان دنیا کا امیر ترین خاندان بنا۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے حکمران خاندان النہیان جن کی دولت 305 ارب ڈالر سرفہرست ہے، دوسرے نمبر پر امریکا کا والٹن خاندان جن کی دولت 259 عشاریہ 7 ارب ڈالر ، تیسرے پر فرانسیسی لگژری فیشن ہاؤس ہرمیس کے مالکان جن کی دولت 150 عشاریہ 9 ارب ڈالر ہے۔

اس کے علاوہ پالتو جانوروں کی پراڈکٹ کے حوالے سے مشہور امریکی خاندان مارس چوتھے نمبر پر جن کی دولت 141 عشاریہ 9 ارب ڈالر اور پانچویں پر قطر کے شاہی خاندان الثانی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت لگ بھگ 133ارب ڈالرہے۔

امریکی کوچ انڈسٹریز کے مالکان کوچ 127 عشاریہ 3 ارب ڈالر کے ساتھ چھٹے، سعودی عرب کا شاہی خاندان السعود 112 ارب ڈالر کے ساتھ ساتویں نمبر پر، آٹھویں پر بھارت کے ریلائنس انڈسریز کے مالکان امبانی خاندان کی دولت 89 عشاریہ 9 ارب ڈالر پر ہے۔

اس کے علاوہ نویں پر فرانس کے لگژری فیشن ہاؤس چینل کے مالکان ورتھیمر خاندان کی دولت 89 عشاریہ 6 ارب ڈالر اور دسویں پر کینیڈا کے میڈیا ہاؤس تھامس رائٹر کے مالکان رائٹر کی دولت71عشاریہ 1ارب ڈالر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امیر ترین خاندانوں میں امریکا کے 8، فرانس کے 4، جرمنی کے 3 جب کہ متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، بھارت، کینیڈا، سویٹزرلینڈ، بلجیم، انڈونیشیا، اٹلی اورہانک کانگ کا ایک ایک خاندان شامل ہیں۔

سال 2023 میں ہم سے بچھڑنے والی نامور شوبز شخصیات

وہ بھارتی اداکار جنہوں نے 2023 میں شادیاں کیں

2023 میں کون سی ’میمز‘ وائرل ہوئیں؟