پاکستان

اے این ایف کی کارروائیاں جاری، 2.4 ٹن سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترجمان اے این ایف

انسدادِ منشیات کے ادارہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2.4 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرلی اور 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 85 عدد آئس بھرے کیپسولز برآمد کر لیے، جو بذریعہ پرواز نمبر پی اے-470 سعودیہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

اسی طرح فیصل آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر پی اے-079 بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو آئس برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرتے ہوئے گھر سے 2 ہزار کلو چرس برآمد کر لی۔

اسی طرح موٹروے پر سیال موڑ انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 205.2 کلو افیون اور 289.2 کلو چرس برآمد کی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے یونیورسٹی روڈ پشاور پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان سے مجموعی طور پر ایک کلو افیون برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

امریکا: سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے پرائمری الیکشن کی اجازت دے دی

کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو گرفتار

جہلم: شدید دھند کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 33 افراد زخمی