پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی بلوچستان سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

مزید بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، جس میں مردان صوابی چارسدہ نوشہرہ اور پشاور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع، مری گلیات اور گردو نواح، مری گلیات اور گردو نواح کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔

پاکستان کا موجودہ معاشی ماڈل کام نہیں کر رہا، عالمی بینک

حماس کی جوابی کارروائی میں مزید 22 اسرائیلی فوجی ہلاک، تعداد 162 ہوگئی

میلبرن ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل ختم، آسٹریلیا کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز