پاکستان

’شاہ محمود قریشی کو اغوا کیا گیا ہے‘، مہر بانو قریشی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

سابق وزیر خارجہ نے ہمیشہ سب کی عزت کی ہے، پورا پاکستان ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کر رہا ہے، درخواست

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے خلاف ان کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا گیا ہے، ہمیں نہیں بتایا کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو اغوا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہونے والا سلوک صاف شفاف اقدامات کو متاثر کر رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر اس معاملے پر ایکشن لیں،شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سب کی عزت کی ہے، پورا پاکستان شاہ محمود قریشی کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کی مذمت کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ آج(27 دسمبر) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کو ایس ایچ او صدر بیرونی پولیس کی سربراہی میں آنے والی ٹیم نے گرفتار کیا، سابق وزیر خارجہ کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (26 دسمبر) ہی آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔

سپریم کورٹ نے سائفرکیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی، روبکار ملنے پر شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا گیا کیا، اڈیالہ جیل سے باہر آنے پر پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

پنجاب پولیس نے شاہ محمود کو گرفتار کرکے بکتربند گاڑی میں منتقل کیا اور نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئی، بعد ازاں انہیں تھانہ کینٹ منتقل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا حکم واپس لے لیا تھا۔

پاکستان غریب ملک نہیں، مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ کا ہے، آصف زرداری

چار سالوں میں خیبر پختونخوا کو کچھ نہیں دیا گیا، ’نیا پاکستان‘ کے نعرے کی نفی کی گئی، پرویز خٹک

وفاقی تعلیمی بورڈ نے اسناد کے حصول کیلئے خودکار مشین نصب کردی