پاکستان

پی ایچ ایف کے صدر کی کرپشن کرنے والوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش

وفاقی تحقیقاتی ادارے میں کچھ کیسز چل رہے ہیں جن کی انکوائری ہورہی ہے، جن افراد کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، خط کا متن

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے وزارت داخلہ کو خط لکھتے ہوئے مبینہ طور پر کرپشن کرنے والوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق خط میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں کچھ کیسز چل رہے ہیں جن کی انکوائری ہورہی ہے، جن افراد کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور جب تک تحقیقات مکمل نہ ہوجائے کسی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے خط میں کہا ہے کہ جن افراد پر الزامات ہیں وہ اگر بری ہوجائیں تو کہیں بھی جاسکتے ہیں ، اگر ان پر الزام ثابت ہوا تو ان سے سختی سے نمٹا جائے گا، وہ پیسہ واپس لے کر ہاکی کی فلاح و بہود پر لگایا جائے گا۔

یاد رہے کہ صدر طارق بگٹی کو چند روز پہلےہی نگران وزیر اعظم نے پی ایچ ایف کا صدر نامزد کیا تھا

بانی پی ٹی آئی نے آمریت کو جمہوریت کا نام دیا ہوا تھا، مراد علی شاہ

الیکشن کمیشن کا پی کے91 میں آر او کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

بلوچ مظاہرین کا کل پریس کانفرنس میں لائحہ عمل دینے کا اعلان