پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے آمریت کو جمہوریت کا نام دیا ہوا تھا، مراد علی شاہ

کاش27 دسمبر 2007 کا دن کبھی نہ آتا، بے نظیر بھٹو نے مجھ سمیت تمام کارکنوں کو تربیت دی، رہنما پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آمریت کو جمہوریت کا نام دیا ہوا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کاش27 دسمبر 2007 کا دن کبھی نہ آتا،بے نظیر بھٹو نے مجھ سمیت تمام کارکنوں کو تربیت دی، بے نظیر بھٹو پوری دنیا کی رہنما تھیں انہیں ہم سے چھین لیا گیا، پیپلزپارٹی کی قیادت ملک میں جمہوریت قائم کرے گی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی نے بحرانوں میں جنم لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی حقیقی جمہوریت چاہتی ہے، جمہوریت کو خطرہ ہو تو پیپلزپارٹی کے کارکن ڈر کر چھپتےنہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آمریت کو جمہوریت کا نام دیا ہوا تھا۔