پاکستان

الیکشن کمیشن کا پی کے91 میں آر او کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ریٹرننگ افسر کی معطلی کے بعد پی کے 91 بغیر آر او کے ہے، عدالتی التوا کے حالات میں الیکشن کمیشن کے لیے انتخابات کا انعقاد مشکل ہوتا جا رہا ہے، ای سی پی

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 91 کے ریٹرننگ افسر (آر او) کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کی معطلی کے بعد پی کے 91 بغیر آر او کے ہے، عدالتی التوا کے حالات میں الیکشن کمیشن کے لیے انتخابات کا انعقاد مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 91 کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر عرفان اللہ کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

بلوچ مظاہرین کا کل پریس کانفرنس میں لائحہ عمل دینے کا اعلان

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

پاک- بھارت سرحد کی لمبائی کے سوال پر شاگرد نے سیما حیدر کا قد بتا دیا