پاکستان

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

فریقین درخواست گزار کو اگلی سماعت سے پہلے نیا شناختی پاسپورٹ جاری کریں، پشاور ہائی کورٹ کا مختصر فیصلہ جاری

پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے اپنا مختصر فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے کہا ہے کہ فریقین درخواست گزار کو اگلی سماعت سے پہلے نیا شناختی پاسپورٹ جاری کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی عدالت نے مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

خیال رہے کہ آج ہی مشتاق احمد غنی کےکاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گیے تھے۔

انہوں نے پی کے 45 سے الیکشن کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے، تاہم مشتاق احمد غنی کی اہلیہ فرزانہ مشتاق کےکاغذات نامزدگی منظور ہوگئے تھے۔

پاک- بھارت سرحد کی لمبائی کے سوال پر شاگرد نے سیما حیدر کا قد بتا دیا

مسیحی برادری کے تہوار پر ’کرسمس ٹری‘ سجانے پر ماورا حسین کو تنقید کا سامنا

بابر اعظم ہمارے بہترین بیٹسمین ہیں، وہ آنے والے میچ میں اچھا کھیلیں گے، عبد اللہ شفیق