پاکستان

بابر اعظم ہمارے بہترین بیٹسمین ہیں، وہ آنے والے میچ میں اچھا کھیلیں گے، عبد اللہ شفیق

میلبرن ٹیسٹ میں دوسرے روز کے اختتام پر مہمان ٹیم کے 194 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں، قومی ٹیم کو اب بھی میزبان ٹیم کا اسکور برابر کرنے کے لیے 124 رنز درکار ہیں۔

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہمارے بہترین بیٹسمین ہیں، وہ آنے والے میچ میں اچھا کھیلیں گے۔

میلبرن ٹیسٹ سیریز کے دوسرے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ یونٹ ہونے کے تحت ہم دکھی ہیں کہ آج ایک کے بعد ایک ہماری وکٹس گرتی گئی لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم اس سے ابھر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات واضح طور پر معلوم ہے کہ ہمیں ایک اچھی پارٹنرشپ بنانی ہے، ہمیں بیٹنگ کے دوران جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہے وہ پارٹنرشپ برقرار رکھنے کا ہے تو ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بولنگ یونٹ کے طور پر پہلے ٹیسٹ کے مقابلے ہم نے اس ٹیسٹ میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہمارا پلان ہے کہ ہم انہیں آگے بھی اچھی بولنگ کروائیں ، یہاں کی کنڈیشنز پاکستان کے مقابلے میں مختلف ہیں، جب ہم آسٹریلیا کے خلاف بولنگ کر رہے تھے تب پچ کچھ مشکل لگ رہی تھی مگر اب یہ بہتر ہوگئی ہے، ہم محمد رضوان اور عامر جمال کے درمیان جاری پارٹنرشپ کے لیے پر امید ہیں۔

میچ کے دوران کیچ چھوٹنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے عبداللہ شفیق نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم کیچ نہیں چھوڑنا چاہتی مگر یہ کرکٹ ہے، اس میں کبھی اچھا ہوتا ہے تو کبھی برا لیکن اگر میں وہ کیچ پکڑ لیتا تو ہماری پوزیشن بہتر ہوجاتی، یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم مینیجمنٹ کو ہم پر پورا بھروسہ ہے پر کبھی چیزیں ویسی نہیں ہوتی جیسا ہم چاہتے ہیں، ہم پوری محنت کر رہے ہیں اور ہم تیار ہیں لیکن یہ ٹیسٹ کرکٹ ہے اس میں مشکل ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر بھائی ہمارے بہترین بیٹسمین ہیں اور جس طرح کی فارم میں ہم انہیں نیٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اچھی ردھم میں ہیں، آج ان کی اننگز اچھی نہیں رہی لیکن امید ہے کہ وہ آنے والے میچ میں اچھا کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہے، دوسرے روز کے اختتام پر مہمان ٹیم کے 194 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں، قومی ٹیم کو اب بھی میزبان ٹیم کا اسکور برابر کرنے کے لیے 124 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 318 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات مسلم لیگ (ن) میں شامل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا جلسوں، ریلیوں اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع

پاکستان کا میزائل فتح-ٹو کا کامیاب تجربہ