پاکستان

آج ہی شاہ محمود قریشی سے متعلق درخواست دائر کریں گے، بیرسٹرگوہر

صاف شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، رہنما پی ٹی آئی

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج ہی شاہ محمود قریشی سے متعلق درخواست دائر کریں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے شاہ محمود قریشی کو ضمانت دی، آج ہی شاہ محمود قریشی سے متعلق درخواست دائر کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ صاف شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، امیدواروں کو ڈرانے، دھمکانے پر الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے۔

خیال رہے کہ آج سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کو ایس ایچ او صدر بیرونی پولیس کی سربراہی میں آنے والی ٹیم نے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔

سپریم کورٹ نے سائفرکیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی، روبکار ملنے پر شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا گیا کیا، اڈیالہ جیل سے باہر آنے پر پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

پہلی نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم قائم کردی گئی، نگران وزیر آئی ٹی

نومبر کیلئے بجلی 4 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر