پاکستان

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے نہ صرف الزامات لگائے بلکہ چیف جسٹس کو دھمکی دی اور عدلیہ کو دباؤں میں لانے کی کوشش کی، درخواست

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق توہین عدالت کی درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان نے بیرسٹر سروس شاہ کی وساطت سے دائرکی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایمل ولی خان ایک سیاسی جماعت کے صوبائی صدر ہیں، انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کےخلاف غیر شائستہ الفاظ کا استعمال کیا، ایمل ولی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ’ایکس‘ پر بھی چیف جسٹس پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔

درخواست کے مطابق ایمل ولی خان نے نہ صرف الزامات لگائے بلکہ انہوں نے چیف جسٹس کو دھمکی دی اور عدلیہ کو دباؤں میں لانے کی کوشش کی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایمل ولی خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

نومبر کیلئے بجلی 4 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پہلی نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم قائم کردی گئی، نگران وزیر آئی ٹی

پشاور ہائیکورٹ: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد