نومبر کیلئے بجلی 4 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا میں نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے4روپے 66پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔
نیپرا کو بریفنگ دی گئی کہ من و عن اضافے کا بوجھ جی ایس ٹی کے بغیر 33 ارب 90 کروڑ روپے بنتا ہے، جی ایس ٹی سمیت ایڈجسٹمنٹ کااضافی بوجھ 40 ارب روپے بنتا ہے۔
ممبر سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ ہمیں اپنے کام سے کوئی نہیں روک سکتا،اضافی بلوں کےمعاملے پر پاور ڈویژن کا اپنا اور ہمارا اپنا کام ہے، اووربلنگ کے حوالے سے ہم اپنا کام جاری رکھیں گے، ہم بجلی صارفین کو مکمل ریلیف دلائیں گے۔
ممبر نیپرا نے کہا کہ اووربلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں سے وضاحت مانگ لی، سی پی پی اے نے کہا کہ اس ماہ 2 روپے 12 پیسے کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ مانگی ہیں، اس وقت صرف فرنس آئل والے پلانٹس سے بجلی پیدا کررہے ہیں۔
ممبر سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ اضافی بلوں کے معاملے پر پاور ڈویژن کا اپنا اور ہمارا اپنا کام ہے، ہمیں اپنے کام سے کوئی نہیں روک سکتا۔
سی پی پی اے حکام نے کہا کہ مقامی کوئلے والے پلانٹس شیڈولڈ مینٹیننس پر ہیں، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ پلانٹس کی بندش کے حوالے ہم کوئی منصوبہ بندی نہیں کرسکتے۔
ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ اووربلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں سے وضاحت مانگ لی ہے۔