پاکستان

کراچی: جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم نے نجی بینک اسٹاف کی ملی بھگت سے شکایت کنندہ کے نام پر جعلی بینک اکاؤنٹ کھلوایا، وفاقی تحقیقاتی ادارہ

کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے بینکنگ فراڈ کے ملزم کوگرفتارکر لیا، ملزم نجی بینک میں جعلی اکاؤنٹس کھلوانے میں ملوث تھا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ملزم نے نجی بینک اسٹاف کی ملی بھگت سے شکایت کنندہ کے نام پر جعلی بینک اکاؤنٹ کھلوایا، بعدازاں انہوں نے جعلی چیک بک حاصل کرکے مختلف رقوم کے چیک جاری کئے جو بعد میں باؤنس ہوگئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے عدالت نے آرڈر جاری کئے تھے، ملزم محمد فیاض کے خلاف سال 2020 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم گزشتہ 2 سال سے روپوش تھا،گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے تھے۔

سپریم کورٹ کو شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کو دیکھنا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی

خیرپور: بینظیر بھٹو کی برسی میں جانے والی وین کو حادثہ، 22 کارکنان زخمی

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو موصول