پاکستان

لاہور: بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی پراعتراض دائر

بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں، اس لیے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، انتخابی امیدوار میاں نصیر کا مؤقف

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے122 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پراعتراض دائر کردیا گیا۔

سابق وزیراعظم کے خلاف تحریری اعتراض دائر کرنے کے لیے انتخابی امیدوار میاں نصیر ریٹرننگ افسر کے دفترپہنچے۔

میاں نصیر نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں، اس لیے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

اعتراض کنندہ میان نصیر کے وکیل رمضان چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہعمران خان پر کسی قسم کا کوئی ذاتی وار نہیں کر رہے ، ہم بالکل قانونی پہلووں پر اعتراض دائر کر رہے ہیں، عمران خان کے تائید کنندہ کا تعلق حلقہ سے نہیں ہے۔

وکیل عمران خان نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کو ختم کروانے پر عدالت میں درخواست دائر ہے، اعتراض کنندہ نے کہا کہ عمران خان الیکشن لڑنے کے لیے اہل نہیں، عمران خان کے اثاثوں اور خاندانی ایشو پر بات نہیں کریں گے، ہم قانونی پہلووں پر اعتراض اٹھا رہے ہیں۔

وکلا تحریک انصاف نے کہا کہ جو شخص اعتراض دائر کرنے آیا ہے وہ حلقہ این اے 122 کا ووٹر نہیں ہے، ریٹرننگ افسر نے کہا کہ یہ بتائیں کہ تائید کنندہ یا تجویز کنندہ حلقہ کا ووٹر ہے یا نہیں، وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ ہمیں تائید کنندہ کے ووٹر کی تصدیق کا وقت دیا جائے۔

تحریک انصاف کے وکلا نے ریٹرننگ افسر سے استدعا کی کہ کل تک کا وقت دے دیا جائے جس پر کیس کی مزید سماعت کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کردی گئی گئی۔

میلبرن ٹیسٹ دوسرا روز: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو مشکلات، 194 رنز پر 6 آؤٹ

اداکار ارسلان فیصل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ویڈیوز وائرل

کراچی: جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے میں ملوث ملزم گرفتار