پاکستان

سپریم کورٹ کو شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کو دیکھنا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو پہلے بھی متعدد بار گرفتار کیا گیا، 3 ایم پی او کی گنجائش نہیں ہے، بیرسٹر گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی دوبارہ گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کو دیکھنا چاہیے۔

ڈان نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی ہماری پارٹی کے اہم رکن ہیں، شاہ محمود کو پہلے بھی متعدد بار گرفتار کیا گیا اب 3 ایم پی او کی گنجائش نہیں ہے، صاف اور شفاف انتخابات کے لیے ضروری ہے کہ گرفتاریاں نا کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 ایم پی او بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایم پی او اس لیے جاری کیا جاتا ہے کہ نیا کیس بنانے تک نظر بند رکھا جائے، عدلیہ سے گزارش ہے کہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

’درخواست میں بہت سنجیدہ الزام ہیں‘ پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست پر سماعت

نواز شریف نے مجھے معاشی نقصان پہنچایا، جاوید ہاشمی

رواں ماہ برآمدات میں 33.1 فیصد کا بڑا اضافہ، اعداد وشمار جاری