پاکستان

’درخواست میں بہت سنجیدہ الزام ہیں‘ پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست پر سماعت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف اپیل کو نمبر الاٹ کردیا۔
|

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف اپیل کو نمبر الاٹ کردیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے اور عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

تحریک انصاف کے وکلا سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوئے، سپریم کورٹ میں دو درخواستیں دائر کیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے کو معطلی کی استدعا کی گئی ہے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ لیول پلئنگ فیلڈ کے معاملہ میں بھی توہین عدالت دائر کر رکھی ہے، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق نے کہا کہدونوں درخواستوں کے بارے میں آفس سے معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ میرے اسٹاف سے فائل چھین لی گئی اور دھمکایا بھی گیا، قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ یہ معاملہ ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھا جائے گا، اس میں کوئی آئینی ایشو نہیں جو عدالت میں لگایا جائے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ تو انصاف سے رسائی سے انکار ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست کے اندر بہت ہی سنجیدہ الزامات ہیں، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر بروقت کیس جمع ہوتا تو اج اتنی ایمر جنسی نہ ہوتی۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ گیارہ بجے تک آفس سے معلومات آنے پر دیکھیں گے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے خلاف اپیل کو نمبر الاٹ کردیا۔

نواز شریف نے مجھے معاشی نقصان پہنچایا، جاوید ہاشمی

اداکار ارسلان فیصل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ویڈیوز وائرل

میلبرن ٹیسٹ دوسرا روز: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو مشکلات، 194 رنز پر 6 آؤٹ