پاکستان

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند، موٹروے مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند

موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کی جاتی ہیں، قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کی وجہ سے بڑھ گیا ہے، موٹروے پولیس

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور تک، موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک، موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے اوچ شریف تک اور لاہور-سیالکوٹ موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کی وجہ سے بڑھ گیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

نواز شریف اب تک وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں، نہ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا، عرفان صدیقی

پاک-بھارت ڈیوس کپ ٹائی کیلئے قومی ٹینس ٹیم کا اعلان

بھارت: نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک دھماکا