ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ای سی پی نے اسلام آباد میں تشہیری ہورڈنگز ہٹانے شروع کردیے
امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد میں تشہیری ہورڈنگز لگائے گئے تھے۔
ملک میں عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے اسلام آباد میں تشہیری ہورڈنگز ہٹانے شروع کر دیے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد میں تشہیری ہورڈنگز لگائے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مانیٹرنگ ٹیموں نے امیدواران کا تشہیری مواد ہٹانا شروع کر دیا ہے اور اس وقت تمام اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہیں۔