پاکستان

اے این پی سے انتخابی نشان چھیننے کی سازش ہو رہی ہے، امیر حیدر ہوتی

بیلنس ایکٹ کے نام پر ہمیں انتخابات سے باہر کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سازشوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو انتہائی قدم اٹھایا جائے گا، رہنما اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے دعویٰ کیا ہے کہ اے این پی سے انتخابی نشان چھیننے کی سازش ہو رہی ہے۔

مردان میں تقریب سے خطاب میں امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ بیلنس ایکٹ کے نام پر ہمیں انتخابات سے باہر کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سازشوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو انتہائی قدم اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے راز ہیں جنہیں افشا کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں لوگ جلسے کر رہے تھے اور ہم جنازے اٹھا رہے تھے، 2018 میں کسی کو لانے کے لیے ہمیں باہر نکالا گیا۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ کسی کی مقبولیت اور قبولیت سے کوئی عرض نہیں، فیصلے آئین و قانون کے مطابق کیے جائیں۔