پاکستان

بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی: سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

صوبائی حکومت کے تمام سرکاری و نجی ادارے، لوکل کونسلز اور انتظامی دفاتر 27 دسمبر کو بند رہیں گے، ترجمان وزیر اعلٰی سندھ

سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر (کل) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کل صوبے بھر میں عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے تمام سرکاری و نجی ادارے، لوکل کونسلز اور انتظامی دفاتر 27 دسمبر کو بند رہیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پشاورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں ختم کردیں، بیرسٹر گوہرعلی خان

ہانیہ عامر کے بڑے ہونے کا انتظار کر رہا تھا، اب ایک ساتھ کام کریں گے، فہد مصطفیٰ

صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ سید صدرالدین شاہ راشدی کے کاغذات نامزدگی منظور