پاکستان

پشاورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں ختم کردیں، بیرسٹر گوہرعلی خان

عدالت نے آج بلے کا نشان بحال کردیا ہے، ہم اب بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں، رہنما تحریک انصاف

بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں ختم کردیں۔

پشاور میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں ختم کردیں، عدلیہ نے 25کروڑ عوام کا اعتماد بحال کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خلاف سازشیں ختم ہوگئیں، ہشاور ہائیکورٹ نےہمیشہ انصاف کا سر اونچا کیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ انتخابی نشان کسی بھی پارٹی کا آئینی حق ہوتا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے آج بلے کا نشان بحال کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اب بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی خان کے ہمراہ موجود بیرسٹر علی ظفر نے بھی میڈیا سے گفتوگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں، انتخابی نشان سیاسی جماعت کی جان ہوتا ہے۔

قبل ازیں آج پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے بلےکا نشان واپس لینےکا فیصلہ معطل کردیا۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا نشان واپس مل گیا

ہانیہ عامر کے بڑے ہونے کا انتظار کر رہا تھا، اب ایک ساتھ کام کریں گے، فہد مصطفیٰ

بھارت نے بحیرہ عرب میں تین جنگی بحری جہاز تعینات کردیے