پاکستان

نیب، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کی رپورٹس کے بعد کاغذات نامزدگی کی منظوری سے متعلق خبر کی تردید

اداروں کی رپورٹس آنے کے بعد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے فیصلے سے متعلق میڈیا رپورٹس من گھڑت ہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سمیت دیگر اداروں کی رپورٹس آنے کے بعد انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری سے متعلق خبر کی تردید کردی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان نے بعض ٹی وی چینلز پر پنجاب کے صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان سے منسوب اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے نیب، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کی رپورٹس آنے کے بعد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق میڈیا کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر منظور یا مسترد شدہ کاغذات نامزدگی کے اعداد و شمار فراہم کیے جانے کے مطالبہ پر انہیں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے دفتر سے بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا جس کے بعد منظور شدہ کاغذات نامزدگی کے حامل امیدواروں کی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔

اگر ہم آسٹریلیا کو 250 رنز تک آؤٹ کردیں تو ہمارے جیتنے کے مواقع بڑھ جائیں گے، حسن علی

اداکارہ ثنا نادر سال کے اختتام پر رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ سید صدرالدین شاہ راشدی کے کاغذات نامزدگی منظور