پاکستان

سرکاری افسران، ملازمین کے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی

سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ریٹرننگ افسران کی اجازت سے مشروط ہیں، گریڈ 20 یا اوپر کے افسران کو الیکشن کمیشن سے چھٹی کی منظوری لینا ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے جاری اپنی ایڈوائزری میں واضح کیاہے کہ وہ انتخابی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے جب کہ وہ چھٹیوں کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور الیکشن کمشن آف پاکستان سے اجازت لیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ریٹرننگ افسران کی اجازت سے مشروط ہیں جب کہ ضلعی افسران ڈی آراو سے چھٹیوں کی اجازت نامے کے پابند ہوں گے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کی حتمی منظوری ڈی آر او سے حاصل کی جائے گی، صوبائی سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹس کے افسران پہلے چیف سیکریٹری سے چھٹی منظورکروائیں گے۔

ایڈوازری میں کہا گیا ہے کہ 19 ویں گریڈ تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ڈی آر او سے چھٹی منظور کروائیں گے ،گریڈ 20 یا اوپر کے افسران کو الیکشن کمیشن سے چھٹی کی منظوری لینا ہوگی۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن پاکستان نے اپنی ایڈوائزری میں سرکاری افسران اور ملازمین پر انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر ثروت گیلانی کو تنقید کا سامنا

میاں صاحب، پارٹی میں کام کرنے والوں کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز