الیکشن کمیشن نے پی کے 91 کے ریٹرننگ افسر کو تبدیل کردیا
خیبر پختون خوا کے حلقہ میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کی جگہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ریٹرنگ افسر کو مقرر کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا کے صوبائی حلقے پی کے 91 کے ریٹرننگ افسر کو تبدیل کردیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پی کے 91 میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کی جگہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ریٹرننگ افسر کو مقرر کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے اس تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔