پاکستان

پی سی بی کا دورہ نیوزی لینڈ میں کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ

بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے مخصوص بیٹنگ کوچ کا تقرر نہیں کیا جائے گا، ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیوزی لینڈ میں کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے مخصوص بیٹنگ کوچ کا تقرر نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں یاسر عرفات ہائی پرفارمنس مینیجر کے فرائض انجام دیں گے، یاسر عرفات کو بیٹنگ کوچ کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے، یاسر عرفات لاہور میں 28 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ کے کمانڈنٹ ہوں گے، محمد حفیظ کی آراں پر یاسر عرفات کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کی مشاورت سے ہی بولنگ کوچز سعید اجمل اور عمرگل کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی، ذکا اشرف کی حتمی منظوری سے یاسر عرفات کی تعیناتی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

کراچی: کورنگی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، دکاندار جاں بحق

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

اے این ایف کی 8 کارروائیوں میں ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار