پاکستان

بلوچستان کے 7 سابق وزرائے اعلیٰ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

سردار اختر مینگل، نواب اسلم رئیسانی، ڈاکٹر مالک بلوچ، نواب ثنااللہ زہری، جام کمال خان، جان محمد جمالی، سردار صالح بھوتانی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان سے سات سابق وزرائے اعلیٰ بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر مینگل قومی اور بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدوار ہیں، سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم خان رئیسانی بلوچستان اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔

ان کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ اور پیپلزپارٹی کے رہنما نواب ثنااللہ زہری بھی میدان میں ہیں۔

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان بھی عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، سابق وزیر اعلیٰ، موجودہ اسپیکر جان محمد جمالی بھی انتخابات کے لیے میدان میں ہے۔

سابق نگراں وزیر اعلیٰ سردار محمد صالح بھوتانی اپنے حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

میلبرن ٹیسٹ کا پہلا روز: آسٹریلیا کی پراعتماد بیٹنگ، 3 وکٹوں پر 187 رنز بنالیے

حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر ثروت گیلانی کو تنقید کا سامنا

میرے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں، مریم اورنگزیب