میرے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں، مریم اورنگزیب
سب سے زیادہ واویلہ کرنے والی پی ٹی آئی کے بھی2 ہزار سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)
رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے صوبائی الیکشن کمشن آفس پہنچیں، اس دوران بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں سب کے لیے لیول پلینگ فیلڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ واویلہ کرنے والی پی ٹی آئی کے بھی2 ہزار سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔