پاکستان

تحریک انصاف کے روپوش رہنما جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت منظور

مجھے ہمیشہ ظلم کے خلاف کھڑے ہونے پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، ضمانت کے بعد اپنے حلقہ میں جاکر انتخابی مہم چلاؤں گا، رہنما پی ٹی آئی

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش رہنما جمشید دستی کی 2 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت منظور کی، رہنما تحریک انصاف مظفر گڑھ پولیس کو تھانہ صدر میں قائم ایک مقدمہ میں مطلوب تھے، وہ اپنے وکیل کے ہمراہ حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر جمشید دستی کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ ظلم کے خلاف کھڑے ہونے پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، ضمانت کے بعد اپنے حلقہ میں جاکر انتخابی مہم چلاؤں گا۔

یاد رہے کہ انہوں نے رواں سال پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

راولپنڈی: سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی گرفتار

بھارت نے بحیرہ عرب میں تین جنگی بحری جہاز تعینات کردیے

نگران حکومت قانون سازی نہیں کرواسکتی، اپوزیشن کا سینیٹ میں احتجاج