پاکستان

پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے، پہلے محنت کیے بغیر آ گئے تھے، آصف زرداری

پی ڈی ایم کی جماعتیں اب علیحدہ ہو گئی ہیں، پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے اور ہم حکومت بنائیں گے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کو محنت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے کیونکہ پہلے وہ محنت کیے بغیر آگئے تھے۔

نواب شاہ میں ریٹرننگ آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے اور انشااللہ ہم حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) میں ساری پارٹیاں اکٹھی تھیں لیکن اب علیحدہ ہو گئی ہیں۔

انتخابات کے حوالے سے سوال پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز فائز عیسٰی نے کہہ دیا ہے کہ انتخابات ضرور ہوں گے۔

پیپلز ارٹی کے مستقبل کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے کیونکہ وہ پہلے بغیر محنت کیے آگئے تھے لہٰذا اب محنت کریں۔

چاہت فتح علی خان نے انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرادیے

صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی

کرسمس کا تہوار: پاکستانی کرکٹرز کے آسٹریلین کھلاڑیوں کیلئے تحائف