پاکستان

بلاول بھٹو نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا

چیئرمین پیپلز پارٹی نے پارٹی کے سیاسی گڑھ لیاری سے جب کہ آصفہ بھٹو زرداری نے کسی بھی حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا سیاسی گڑھ سمجھے جانے والے علاقے لیاری سے انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی چیئرمین کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کی انتخابی سیاست میں باضابطہ سرگرمی بھی مؤخر کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے سیاسی گڑھ لیاری سے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

پارٹی رہنما یوسف بلوچ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنا انتخابی حلقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر کیا ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے آصفہ بھٹوزرداری کی انتخابی سیاست میں لانچنگ مؤخر کردی ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کسی بھی حلقےسے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کی انتخابی سیاست میں انٹری کا فیصلہ بلاول بھٹوکی کامیابی کے بعد کیا جائے گا۔

عام انتخابات: صوبے میں 8 ہزار840 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، چیف الیکشن کمشنر سندھ

آسٹریلوی کپتان کی غزہ کے حوالے سے عثمان خواجہ کے ’مؤقف‘ کی حمایت

معروف ادا کار نثار قادری انتقال کر گئے