پاکستان

عام انتخابات: صوبے میں 8 ہزار840 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، چیف الیکشن کمشنر سندھ

انتخابات کے پر امن، صاف، شفاف، غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، شریف اللہ

چیف الیکشن کمشنر سندھ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 8 ہزار 840 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق صوبے سے قومی اسمبلی کی 61 جنرل نشستوں کے لیے 2 ہزار اور صوبائی اسمبلی کی 133 جنرل نشستوں کے لیے 6 ہزار سے زائد فارم جمع کروائے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال تیس دسمبر تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام امیدوار ظابطہ اخلاق پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں، انتخابات کے پر امن، صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیئے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ہمارا عزم ہے کہ انتخابات کے آزادنہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنائیں۔

لاہور: پولیس کا نجی ہسپتال کے عملے پر تشدد، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم ونگ عہدے سے برطرف

معروف ادا کار نثار قادری انتقال کر گئے

آسٹریلوی کپتان کی غزہ کے حوالے سے عثمان خواجہ کے ’مؤقف‘ کی حمایت