پاکستان

پاکستان میں اقلیتوں کو قائدِاعظم کے نظریے کے مطابق مساوی حقوق حاصل ہیں، گورنر پنجاب

قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم رہنما تھے، اُن کے اصولوں پر عمل کرکے ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں، بلیغ الرحمٰن

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو قائداعظم کے نظریے کے مطابق مساوی حقوق حاصل ہیں۔

قائداعظم کے یوم پیدائش پر گورنر پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم رہنما تھے، اُن کے اصولوں پر عمل کرکے ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق مساوی حقوق حاصل ہیں۔

کرسمس کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں گورنر پنجاب نے دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 147واں یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

آسٹریلوی کپتان کی غزہ کے حوالے سے عثمان خواجہ کے ’مؤقف‘ کی حمایت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں