پاکستان

عام انتخابات کے بعد ملک اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگا، نگران وزیراطلاعات

آئین و قانون کا احترام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملکی مسائل کا حل قانون کی حکمرانی، جمہوریت اور مذاکرات میں ہے، مرتضیٰ سولنگی

نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل قانون کی حکمرانی، جمہوریت اور مذاکرات میں ہے، عام انتخابات کے بعد ملک اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگا۔

اسلام آباد میں یومِ قائد پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر عمل سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے، قائداعظم کے دیے گئے بنیادی اصولوں میں ہی ترقی کے راز پوشیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کا احترام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، قائداعظم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھا، ملکی مسائل کا حل قانون کی حکمرانی، جمہوریت اور مذاکرات میں ہے۔

نگران وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بعد ملک اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان میں اکثریت اور اقلیت سب ایک ہیں، قائد اعظم کی تعلیمات کے مطابق تمام شہری برابر کا درجہ رکھتے ہیں، مسیحیوں کے لیے مسجد کے دروازےکھول دینا بھائی چارےکی اعلی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں مسیحی برادری کا کردار قابل تعریف ہے، مسیحی برادری کی تعلیم کے شعبے میں خدمات پر ہمیں فخر ہے۔

عام انتخابات کی تیاریاں دوسرے مرحلے میں داخل، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد، فہیم اشرف ڈراپ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں