پاکستان

چمن بارڈر پر گاڑیاں روکے جانے کے خلاف آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کی بلوچستان میں ہڑتال کی دھمکی

72 گھنٹوں میں گاڑیاں نہ چھوڑی گئیں تو صوبے بھر میں ایندھن کی ترسیل بندکردی جائے گی، چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن

آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن نے چمن بارڈر پر گاڑیاں روکے جانے کے خلاف بلوچستان میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

چیئرمین آئل ٹینکر ایسوسی ایشن شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ چار ہزار سے زائد گاڑیاں چمن بارڈ پر اسلحہ کے زور پر روک دی گئی ہیں، پابندی کے بعد سے مزدور اتحاد نے ہزاروں گاڑیوں کو روکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے مذاکرات بھی تاحال نہیں ہوسکے، دوماہ سے گاڑیوں کے ساتھ پھنسے ڈرائیورز اور ان کے اہلخانہ پریشان ہیں۔

انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر 72 گھنٹوں کے اندر گاڑیاں نہ چھوڑی گئیں توصوبے بھر میں ایندھن کی ترسیل بندکردی جائے گی ۔

آل راؤنڈر یاسر عرفات کو قومی ٹی 20 ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنائے جانے کا امکان

معروف ادا کار نثار قادری انتقال کر گئے

سندھ بورڈ آف ریونیو میں 150 سے زائد اہم فائلیں چوری ہونے کی تحقیقات میں عدم پیشرفت