پاکستان

انتخابات کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی

جوبھی شرارت کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، انتخابات میں چھوٹے موٹے جھگڑے ہوتے ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ وقت پر پہنچا جائے، خادم حیسن رند

ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل (آئی جی) کراچی خادم حیسن رند نے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران جوبھی شرارت کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، الیکشن میں چھوٹے موٹے جھگڑے ہوتے رہتے ہیں مگر ہماری کوشش ہوتی ہے کہ وقت پر پہنچا جائے انہوں نے بتایا کہ ہم نے مزید 8 ہزار 6 سو 11 لوگ حکومت سے مانگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین پولیس کی سنگین کمی کا سامنا ہے، ہم نے گورنمنٹ سے اسکول ٹیچرز اور پولیو ورکز کی تعیناتی کی بھی درخواست کی ہے، 3 ہزار کے قریب سیکیورٹی گارڈز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

سفید اور سبز رنگ کے بغیر ہمارا جھنڈا مکمل نہیں، محسن نقوی

غزہ: کرسمس کے موقع پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں 70 افراد جاں بحق

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں آسانی کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم