پاکستان

پی ڈی ایم کے خلاف گلی محلوں میں مہم چلاؤں گا، شیخ رشید

صرف 6 فروری کو ایک ہی جلسہ کروں گا، پی ٹی آئی والے مجھے ووٹ دیں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ کا دعویٰ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلی محلوں میں سابقہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے خلاف گلی محلوں میں انتخابی مہم چلاؤں گا۔

شیخ رشید اور سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے ریٹرننگ آفس پہنچے، شیخ رشید نے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرے اور بھتیجے راشد شفیق دونوں کے کاغذات منظور ہوگئےہیں، الیکشن میں بھر پور حصہ ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے، میرے لیے سب قابل احترام ہیں، پی ٹی آئی والے مجھے ووٹ دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں 17بار وزیر رہ چکا ہوں لیکن مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں صرف 6 فروری کو ایک ہی جلسہ کروں گا، پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جاؤں گا اور گلی محلوں میں انتخابی مہم چلاؤں گا۔

قبل ازیں شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر چڑیوں کو آزاد کیا۔

آسٹریلوی کپتان کی غزہ کے حوالے سے عثمان خواجہ کے ’مؤقف‘ کی حمایت

معروف ادا کار نثار قادری انتقال کر گئے

انتخابات 2024: اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے مسلم لیگ (ن) کی ترجیحی فہرست جاری