پاکستان

انتخابات 2024: اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے مسلم لیگ (ن) کی ترجیحی فہرست جاری

مختلف اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی ترجیحی فہرست مسلم لیگ (ن) نےالیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے مختلف اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔

قومی اسمبلی کے لیے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے پیپلز پارٹی کے ترجیحی امیدواروں کی فہرست میں سابق رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی کا نام پہلے نمبر پر ہے، وہ پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر درشن لال، ڈاکٹر نیلسن عظیم اور اسفندیار بھنڈارا کے علاوہ فہرست میں عمر کوٹ (سندھ) سے نیلم، ڈاکٹر طارق جاوید، سردار درشن سنگھ، جگدیش چند، عامر جاوید اور انیتا عرفان بھی شامل ہیں۔

سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے فہرست کی منظوری دی۔

عام انتخابات کی تیاریاں دوسرے مرحلے میں داخل، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 147واں یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں