دنیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں

ویٹی کن سٹی میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، پوپ فرانسس نے غزہ میں حملے بند کرنے اور کرسمس سادگی سے منانے کی اپیل کی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں، بیت اللحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق عیسائت کے مرکز ویٹی کن سٹی میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تقریب میں شرکت کی اور خصوصی دعا کرائی۔

پوپ فرانسس نے غزہ میں حملے بند کرنے اور کرسمس سادگی سے منانے کی اپیل کی۔

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش بیت اللحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 147واں یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد، فہیم اشرف ڈراپ

اسرائیل سے منسلک بحری جہاز پر حملہ، امریکا کا ایران پر ڈرون فائر کرنے کا الزام