پاکستان

کراچی: کورنگی اور اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے 2مشتبہ ڈاکو ہلاک

اورنگی ٹاؤن میں کباڑ والے سے لوٹ مار کے بعد زخمی کر کے فرار ہونے والے دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، پولیس نے بروقت پہنچ کر بچا لیا۔

کراچی میں عوام کے ہاتھوں لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کی موت کا سلسلہ جاری ہے اور اتوار کو کورنگی اور اورنگی ٹاؤن میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو مشتبہ ڈاکو عوام کے تشدد سے ہلاک ہو گئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں نے عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

کراچی کے کورنگی کے غوث پاک روڈ پر دو ڈاکو شہریوں کے ساتھ لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اس دوران عوام نے انہیں پکڑ لیا۔

مشتعل عوام نے دونوں ڈاکوؤں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی ایک ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسرے ڈاکو کو پولیس نے شدید زخمی حالت میں پولیس نے ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد نمبر 10 میں رحیم شاہ قبرستان کے قریب ڈکیتی کرتے ہوئے ڈاکو کو عوام نے عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایس ایچ او مومن آباد پولیس انصار بٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں دو مشتبہ موٹر سائیکل سوار عوام سے موبائل فون اور دیگر نقدی لوٹ رہے تھے کہ موقع پر ہجوم نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ عوام نے ڈاکوؤں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی کھوپڑی اور جسم کی دیگر ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وہ جناح ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق مشتبہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی اور ابھی اس کی لاش کی شناخت بھی نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا لیکن پولیس نے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو عوام کے غیض و غضب سے بچا لیا۔

ایس ایچ او پاکستان بازار پولیس شکیل رند نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 16 میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشتبہ ڈاکوؤں نے کباڑ والے ڈیلر سے نقدی اور دیگر قیمتی اشیا چھیننے کی کوشش کی۔

اس موقع پر کباڑ والے 35سالہ محمد آصف نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسی دوران پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی جبکہ مشتعل ہجوم نے بھی ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دو کو عوام نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش لیکن پولیس نے بروقت مداخلت کر کے دونوں ڈاکوؤں کو بچا لیا۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزمان کی شناخت عامر اور ارمان کے نام سے ہوئی ہے اور ان میں سے ایک کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے۔

واضح رہے کہ یہ رواں ہفتے مہنگائی اور بدامنی کے ستائے مشتعل عوام کے ہاتھوں ڈاکوؤں کی ہلاکت کا تیسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل 21 دسمبر کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شہری کو قتل کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو مشتعل عوام نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے تینوں ڈاکو ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ 22 دسمبر کو بھی پیش آیا تھا جب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مشتعل عوام کے تشدد سے دو مشتبہ ڈاکوؤں ہلاک ہو گئے تھے۔

پنجاب: فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے راناثنااللہ کی گاڑی کو حادثہ

حق پرستوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مچھر کالونی کا مچھر تمام فرعونوں کا بدترین انجام کرے گا، خالد مقبول

غزہ جنگ کی اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے، نیتن یاہو