پاکستان

صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے اجلاس کی طلبی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 26 دسمبر (منگل) کی صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے اجلاس کی طلبی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایوان بالا کا اجلاس طلب کیا ہے۔