پاکستان

عام انتخابات: اسلام آباد کے تین حلقوں میں 167 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا، راولپنڈی کے قومی و صوبائی حلقوں پر ساڑھے چار سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے اور اسلام آباد کے تین حلقوں سے 167 جبکہ راولپنڈی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر ساڑھے چار سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے آخری روز 17 کے قریب کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

ان حلقوں سے انتخابات لڑنے کے لیے تحریک انصاف کے عامر مغل اور بابر اعوان کے بیٹوں جبکہ سردار مصروف نے خود فارم جمع کروائے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے ڈاکٹرامجد، مسلم لیگ(ن) کے نور اعوان اور پیپلزپارٹی عمر اعوان نے کاغذات جمع کرائے، اس طرح اسلام آباد کے تین حلقوں سے کل 167 کاغذات جمع کرائے گئے ہیں۔

راولپنڈی کے قومی اسملبی کے حلقوں کے لیے 119 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 318 سیاسی جماعتوں کے امیدوارں نے فارم جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی فہرست آج جاری کی جائے گی جس کے بعد 25 دسمبر سے 30 دسمبر تک امیدواروں کے اسکروٹنی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیلیں 10 جنوری تک جمع کروائی جا سکیں گی۔

تمام عمل مکمل ہونے کے بعد 12 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

صدر ہاکی فیڈریشن نے اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی بحال کردی

ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے نکالنے کیلئے انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، سعید غنی

سائفر کیس سنجیدہ مسئلہ ہے، پیچھے کی کہانی جاننے کیلئے ججز انکوائری کرائیں، بلاول بھٹو