دنیا

جاپان: ماتحت عملے کو ہراساں کرنے پر میجر جنرل کی تنزلی

جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز میں اختیارات کے ناجائز استعمال، جنسی ہراسانی کے کیسز پر 245 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

جاپان میں ماتحت عملے کو ہراساں کرنے پر سیلف ڈیفنس فورس کے میجر جنرل کی دو درجے تنزلی کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں ماتحت عملے کو ہراساں کرنا میجر جنرل کو مہنگا پڑگیا، تنزلی کے بعد میجر جنرل کو لیفٹیننٹ کرنل بنا دیا گیا۔

جاپانی جنرل کے رویے کے باعث پانچ ماتحت اہلکار ذہنی مسائل سے دوچار ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات اور جنسی ہراسانی کے کیسز کی وجہ سے دو سو پینتالیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

سال 2023 میں شادی کرنے والے قومی کرکٹرز

زیادہ کرکٹ کی وجہ سے کھلاڑی ان فٹ ہورہے ہیں، شاداب خان

حکومتی اقدامات تاحال بے سود، یوریا کی قیمت میں مزید اضافہ