پاکستان

جہانگیر ترین کا ملتان، لودھراں کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی این اے 155 لودھراں، پی پی 227 لودھراں اور این اے 149 ملتان سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے ملتان اور لودھراں کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں، پی پی 227 لودھراں اور این اے 149 ملتان سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

جہانگیر ترین 22 دسمبر کو این اے 155 لودھراں سے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں، اُن کی لیگل ٹیم آج این اے 149 ملتان اور پی پی 227 لودھراں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گی۔

عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوگیا

فلوریڈا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی