پاکستان

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران پولیس، انتظامیہ کی مداخلت کی شکایات پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران پولیس اور انتظامیہ کی مداخلت کی شکایات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو خط میں پولیس اور انتظامیہ کی مداخلت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

لاہور، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، بھکر، وزیرآباد اور گوجرانوالہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے دوران 60 سےزائد شکایات موصول ہوئیں ہیں۔

ان شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خبر دار کیا ہے کہ صاف وشفاف الیکشن کے انعقادمیں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، امیدواروں کو ہراساں کرنے اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں رکاوٹیں ڈالنے پر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

فلوریڈا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوگیا

سال 2023 میں شادی کرنے والے قومی کرکٹرز